رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون میں رد و بدل کرتے ہوئے ایران کو طبی آلات و سائل کی فروخت کی پابندیوں کی فہرست میں مزید کئی آلات اور وسائل کا اضافہ کردیا ہے جنھیں فروخت کرنے کے لئے اجازت ضروری ہوتی ہے -
امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے لئے طبی آلات و وسائل کی فروخت سے متعلق جدید ترین پابندیوں میں جن آلات کا اضافہ کیا ہے ان میں آکسیجن بنانے والی مشینیں اور مختلف قسم کی ایکسرے مشینیں اور ٹرموگرافی کی مشینیں اور آلات وغیرہ شامل ہیں -
باراک اوباما کی حکومت نے ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے خلاف کچھ پابندیاں ختم کردی تھیں جن میں نیوکلیئر میڈیسن بنانے والی مشینیں بھی شامل تھیں-
ایران کے نائب وزیرصحت رسول دیناروند نے امریکی وزارت خزانہ کے اس تازہ فیصلے پر کہا کہ طبی آلات و وسائل پر پابندی ایک غیرانسانی اقدام ہے کیونکہ اس قسم کی پابندیوں سے انسانی جانوں کی سلامتی کو خطرہ پہنچنے کے علاوہ اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا -/۹۸۹/ ف۹۴۰