10 February 2017 - 13:31
News ID: 426222
فونت
بہرام قاسمی:
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا : ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعہ کے روز وائٹ ہاوس کے ترجمان کے ایران مخالف بیانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : امریکہ کبھی بھی قابل اعتماد نہیں ہے ۔

انہوں نے امریکی حکام کی سازشوں اور توسیع پسندانہ خواہشات کے مقابلے میں ایرانی قوم اور حکومت کے ناقابل تسخیر عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ایرانی شہریوں کے حوالے سے امریکہ کے دشمنی پر مبنی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ایرانی شہریوں کے حوالے سے امریکی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ امریکہ میں نئے صدر آنے کے بعد دنیا نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو بھی دیکھا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ امریکہ میں نئی انتظامیہ کے حکام کی جانب سے نئے فیصلے، بے بنیاد الزامات اور اس کے ساتھ امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نئی امریکی انتظامیہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے پتہ لگتا ہے کہ امریکہ میں نیا صدر آگیا ہے مگر صدر کی تبدیلی سے امریکی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

قاسمی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور ایران پر امریکی غلبہ کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک چیز میں تبدیلی نہیں آئی اور وہ آزادی، خودمختاری، وطن کے دفاع کے لئے اور بالخصوص وائٹ ہاؤس کی سازشوں کے خلاف ایرانی قوم اور حکومت کے عزم کی مضبوطی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬