10 February 2017 - 13:48
News ID: 426225
فونت
روس:
نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا : خطی اور بین الاقوامی سلامتی کے قیام کیلئے ایران جوہری معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
روسی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کے ساتھ نائب وزرائے کی خارجہ کی سطح پر ہونے والے حالیہ مذاکرات کے تعمیری نتائج کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطی اور بین الاقوامی سلامتی کے قیام کیلئے ایران جوہری معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

روسی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ نائب روسی وزیر خارجہ 'سرگئی ریابکوف' اور ان کے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے درمیان ہونے والے پانچ گھنٹے طویل مذاکرات میں جوہری معاہدے کے نفاذ کو گزرے ایک سال کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس بیان میں کیا گیا کہ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے تمام فریقین کا پابند رہنے سے اس معاہدے کے مقاصد کے حصول کے لئے مدد ملے گی۔

دونوں ممالک کے اعلی مذاکرات کاروں نے بین الاقوامی سیکورٹی، مہلک ھتھیاروں کی تخفیف اور روک تھام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬