علی لاریجانی :
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : یمن اور شام میں حکومتی اور قومی اتحاد کا قیام ان ممالک کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سوڈیش وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شام اور یمن میں جاری انسانی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ صرف قومی اتحاد اور بات چیت سے ان کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بات علی لاریجانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے سوڈیش وزیراعظم 'اسٹیفن لوفن' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور شام میں حکومتی اور قومی اتحاد کا قیام ان ممالک کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک شامی، یمنی بحرانوں کو صرف فوجی ذرائع سے حل کرنا چاہتے ہیں جس سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات اور قومی اتحاد سے ان ممالک میں مسائل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے