12 February 2017 - 21:42
News ID: 426270
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : متحدہ عرب امارات سے بھی کوئی خاص توقع نہیں رکھی جا سکتی اس لئے کہ یہ ملک، کافی حد تک سعودی عرب سے ہی وابستہ ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک گفت و گو میں ایران کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف کے بارے میں کہا ہے : حالیہ برسوں کے دوران ایران کے سلسلے میں سعودی عرب کا موقف، علاقے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں اس کی عدم آگاہی کا آئینہ دار رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : متحدہ عرب امارات سے بھی کوئی خاص توقع نہیں رکھی جا سکتی اس لئے کہ یہ ملک، کافی حد تک سعودی عرب سے ہی وابستہ ہے۔

بہرام قاسمی نے اس سوال کے جواب میں کہ، سعودی عرب کیوں ایران سے مذاکرات کی تجویز کو قبول نہیں کرتا؟ کہا : یہ سوال خود سعودی حکام سے پوچھے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا : ہمارا خیال ہے کہ سعودی عرب غلط فہمی کا شکار ہے جبکہ ماضی میں بھی اسے غلط فہمی کے نتیجے میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب، اس سلسلے میں اپنی راہ جاری نہیں رکھ سکتا اور وہ دیگر طاقتوں اور صیہونی حکومت جیسی بعض حکومتوں کے زیر اثر علاقے اور دنیا میں خود پر بھاری اخراجات مسلط نہیں کر سکتا۔

انھوں نے کہا : سعودی عرب اس وقت بھاری اخراجات برداشت کر کے ایران کے خلاف ماحول سازگار بنانے اور اس کے لئے دشمن بنانے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ مختصر مدّت میں کچھ حاصل کر سکے مگر حقیقت ہر حال میں غالب آتی ہے ۔

بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جیساکہ تاریخ میں بھی ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ بہت زیادہ عبرتناک واقعات اور تجربات ہوئے مگر حقائق کو پنہاں نہیں کیا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ ایک عرصہ سے سعودی عرب صیہونی حکومت کی مفاد میں خطے کو نا امن کرنے میں مشغول ہے اور اب مسلمانوں کے خلاف کھل کر سامنے آ گیا ہے اور سلام کو نقصان پہوچانے کے لئے اپنی تمام قوت استعمال کر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬