14 February 2017 - 23:56
News ID: 426301
فونت
غلام علی خوشرو:
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقبل مندوب نے کہا : دہشتگردی کے خلاف اجتماعی تعاون اور یکساں موقف اپنانے کی ضرورت ہے ۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقبل مندوب غلام علی خوشرو نے ممالک کے بنیادی ڈھانچوں پر دہشتگردوں کے حملوں کے عنوان سے سلامتی کونسل میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا :

انہوں نے اپنی تقریر میں دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خلاف اجتماعی تعاون اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے مشترکہ مؤقف اپنانے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی : انسداد دہشتگردی کی آڑ میں دوسروں کے لئے خطرہ نہیں بننا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقبل مندوب نے کہا : دہشتگردی کے خلاف اجتماعی تعاون اور یکساں موقف اپنانے کی ضرورت ہے جبکہ آج کی دنیا میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی لہر مزید پھیل گئی ہے اور کوئی بھی ملک اس ناسور سے بچ نہیں سکتا۔

انہوں نے بیان کیا : آج دہشتگرد عناصر ممالک کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ہر ملک کے لئے بے شمار نقصانات کی باعث ہے اور ہم نے ایسے حملوں کو یورپ، ترکی، افغانستان و افریقی ممالک میں دیکھے ہیں۔

ایرانی سفیر نے اس بات پر انتباہ کیا کہ انسداد دہشتگردی کی آڑ میں یکطرفہ اقدامات اٹھا کر عوام پر تشدد اور دوسرے ممالک میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آج ناجائز صہیونی ریاست فلسطینی عوام پر مظالم ڈھارہی ہے اور یہ ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے کیونکہ صہیونی حکمران نہتے فلسطینی عوام کے علاوہ مقبوضہ سرزمین کی بنیادی ڈھانچوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

غلام علی خوشرو نے انسداد دہشتگردی کے عمل زور تشدد کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ سمیت عالمی اور علاقائی اداروں کے کردار پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عالمی سامراجی طاقت اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کے لئے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کی حمایت کر کے اسے فروغ دینے میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کر رہے ہیں جو تمام عالم فہم کے لئے واضح ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬