19 February 2017 - 12:45
News ID: 426404
فونت
یوسف بن علوی:
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے کہا : عمان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
یوسف بن علوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ہفتہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کے ساتھ جرمنی میں منعقدہ ۵۳ ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ عمان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے علاقائی مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو توسیع دینا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میونخ سیکورٹی کانفرنس کی 53ویں کانفرنس 19 فروری تک جرمنی کے شہر میونخ میں جاری رہے گی جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان بشمول 10 صدر، نائب امریکی صدر، 8 وزرائےاعظم، 30 ملکوں کے وزرائے خارجہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہاں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس اجلاس کے دوران بین الاقوامی اہم مسائل جیسے نیٹو کا مستقبل، پوری دنیا کی سلامتی، انسانی سلامتی، دہشت گردی اور انتہا پسندی، جنوب مشرقی ایشیا اور جزیرہ نما کوریا، دنیائے عرب، شام اور یوکرائن کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬