19 February 2017 - 23:39
News ID: 426420
فونت
بہرام قاسمی:
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مغربی ممالک کی جانب سے ایران مخالف انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مغربی ممالک کی جانب سے ایران مخالف انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں ایران مخالف قرارداد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دیگر ممالک کے خلاف انسانی حقوق سیاسی مقاصد میں استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا بدقسمتی سے بعض مغربی ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے قوانین سے سیاسی استعمال کرتے ہیں جبکہ یہی ممالک اپنے ملک اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی زیادہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سویڈن سمیت مختلف مغربی ممالک شامل ہیں مگر حالیہ پیش کی جانے والی ایران مخالف قرارداد کا سویڈش وزیراعظم کے دورہ ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ ناجائز صہیونی ریاست سے ملک کے من گھڑت اور بیہودہ الزامات کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف انسانی حقوق خلاف ورزی کی قرارداد منظور کرتے ہیں تاہم ایران ایسی قراردادوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہے کہ ایسی قراردادوں کوئی حیثیت نہیں اور اس کا مقصد ایران فوبیا کو ہوا دینا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬