‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2017 - 09:35
News ID: 426422
فونت
علاء الدين بروجردي:
بروجردی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے بھیانک ، سنگين اور ہولناک جرائم پر عربوں بالخصوص سعودی عرب کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم اورجرائم میں برابر کا شریک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے بھیانک ، سنگين اور ہولناک جرائم پر عربوں بالخصوص سعودی عرب کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیون پر ہونے والے اسرائیلی مظالم اورجرائم میں برابر کا شریک ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش جاری ہے اور امریکہ عرب حکمرانوں کو اسرائیل کے قریب کرکے اسرائيل کے خلاف فلسطینی اور اسلامی انتفاضہ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

علاء الدین بروجردی نے تمام فلسطینی گروہوں پر زوردیا کہ وہ امریکی اور اسرائيلی سازش کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہوجائیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بروجردی نے کہا کہ اسرائيل پر فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے اور اسرائيل کا مقابلہ کرنے والے ہر انسان کی ایران  مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬