‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2017 - 15:21
News ID: 426475
فونت
آیت الله مکارم شیرازی کی افتتاحی تقریر سے؛
خمس اور معاشرے کی تعمیر میں اس کے کردار کے عنوان سے پہلی عالمی کانفرنس کا آغاز حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی کی افتتاحی تقریر سے ہوگا ۔
خمس اور معاشرے کی تعمیر میں اس کے کردار پر عالمی کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خمس اور معاشرے کی تعمیر میں اس کے کردار کے عنوان سے پہلی عالمی کانفرنس آیت الله نعیم آبادی کی صدارت ، مراجع تقلید عظام کی حمایت اور تعاون سے منعقد کی جائے گی ۔

اس کانفرنس کے خصوصی مقرر حضرت آیت الله مکارم شیرازی ہوں گے اور ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی نیز حرم امام علی ابن موسی الرضا علیھما السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رییسی تقریر کریں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ دسمبر ۲۰۱۶ عیسوی میں صاحبان قلم کو اس عالمی اجلاس میں مقالات نویسی کی دعوت دی گئی تھی ۔

اس عالمی اجلاس کی سکریٹیٹ کے ذمہ دار حجت الاسلام عباس نصیری فرد بتایا کہ صاحبان قلم کو اس دو روزہ اجلاس میں مقالہ خوانی کی دعوت دی جائے گی اورمستقبل میں یہ تمام مقالات زیور طبع سے آراستہ کئے جائیں گے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس عالمی اجلاس میں خمس کو چار عناوین فقہ ، ثقافت ، سماج اور اقتصاد کے حوالے سے مورد بحث قرار دیا جائے گا اور مقالات بھی انہیں چار موضوعات کے تحت اس سیکریٹیٹ کو ارسال کئے گئے ہیں ۔

اس اجلاس کی سکریٹیٹ نے بتایا کہ محققین اور صاحبان قلم نے فقہ ، اقتصاد ، سیاست اور سماج کے میدان میں موجود خمس کے مختلف گوشے کو واضح و شفاف کرنے کی کوشش کی ہے ،  نیز اس اجلاس میں معاشرہ کی ترقی اور تعمیر میں خمس کے کردار کے حوالے سے دانشوروں کے نظریات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ خمس اور معاشرے کی تعمیر میں اس کے کردار پر پہلی عالمی کانفرنس ریڈیو معارف سے براہ راست نشر کی جائے گی تاکہ وہ شائقین جو اس اجلاس میں شرکت سے عاجز رہے ہیں وہ اجلاس میں ہونے والی تقریر سے بخوبی استفادہ کرسکیں ۔

یہ اجلاس کل ۲۳ فروری ۲۰۱۷ عیسوی بروز جمعرات ، صبح 8:30 سے12 تک حوزہ علمیه امام کاظم(ع) معلم روڈ قم ایران میں موجود عالمی اجلاس ایڈوٹیریم رسول اعظم(ص) میں منعقد ہوگا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۹۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬