22 February 2017 - 18:44
News ID: 426480
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید نے کہا: خون مجاھدین کے صدقے میں عراق بہت جلد داعش اور دیگر دھشت گردوں کے وجود سے پاک ہوگا ۔
آیت الله شیخ بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله بشیر نجفی نے آج صوبہ دیوانیہ کے پلیس کمانڈرز سے ملاقات میں کہا: حکومت کے ذمہ داروں کا وظیفہ ہے کہ مجرموں کو گرفتار کر کے ان کا محاکمہ کریں اور ملک میں پھلتی نا امنی کو کنٹرول کریں ۔

انہوں نے داعش کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل اور مقدس مقامات کے انھدام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراقی مجاھدین کے خون کے صدقے میں عراق داعش اور دیگر دھشت گردوں کے وجود سے پاک ہوگا ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے عراقی عوام سے قومی اتحاد و ھمدلی کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کا مطالبہ کیا ۔

صوبہ دیوانیہ کے پلیس کمانڈرز نے بھی اس ملاقات میں آپ کو سیکوریٹی مراکز کی مختصر رپورٹ کے پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬