‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2017 - 18:27
News ID: 426479
فونت
کویتی مصنف:
کویتی مصنف نے عالمی انتفاضہ فلسطین کانفرنس میں عالم اسلام کو فلسطین کے سلسلے میں متحد ہونے کی دعوت دی ۔
چھٹی عالمی انتفاضہ فلسطین  کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویتی مصنف حمد صالح القطان نے عالمی انتفاضہ فلسطین کانفرنس میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: موجودہ پر آشوب اور بحرانی حالات میں فلسطین کے سلسلے میں عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے ، اس طرح کہ فلسطین کی مکمل آزادی عالم اسلام کے اصلی مسائل میں شمار کیا جائے  ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی استقامت کی حمایت عالم اسلام کا وظیفہ ہے کہا: بغیر استقامت کے فلسطین کی ایک بالشت زمین بھی آزاد نہ ہوتی ، اس بات نے سن 2005 عیسوی کی جنگ میں ثابت کردیا ہے ، فلسطینی عوام کسی بھی ملک کو اپنے سلسلے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں دے گی ۔

القطان نے شدت پسندی سے خالی گفتگو کو کویت کا قانونی موقف بتاتے ہوئے بعض عرب ممالک من جملہ ، شام ، یمن، بحرین کے مسائل کو گفتگو کےذریعہ حل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔  

انہوں نے تاکید کی : موجودہ پر آشوب اور بحرانی حالات میں فلسطین کے سلسلے میں عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے ، اس طرح کی فلسطین مکمل آزادی عالم اسلام کے اصلی مسائل میں شمار کیا جائے  ۔

واضح رہے کہ ایران کے دار الحکومت تہران میں ہونے والی چھٹی عالم انتفاضہ فلسطین کانفرنس کا آج آخری دن تھا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰ / ۲۶۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬