23 February 2017 - 16:59
News ID: 426495
فونت
:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے کہا : ہم سب کو مل کر فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے ۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی نے تہران میں منعقدہ عالمی فلسطین کانفرنس کے موقع پر یوگانڈا کی خاتون اسپیکر ربیکا الیٹوالا کے ساتھ ملاقات کے دوران گفت و گو کرتے ہوئے کہا : ہم سب کو مل کر فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی بحالی کے خواہشمند ممالک کو باہمی یکجہتی اور اتحاد سے مشترکہ کوششوں کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے ایران، یوگانڈا کے تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تہران،کمپالا کے درمیان مستقبل میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

یوگانڈا کی خاتون اسپیکر نے فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا : صنعتی، زرعی، صحت، ادویات اور توانائی کے شعبوں کی ایرانی کمپنیاں ان کے ملک میں کافی منافع حاصل کر سکتی ہیں اور ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تھران میں گزشتہ روز فلسطین کی حمایت میں ایک عالمی کانفرنس منعقد کی گئی تھی میں جس میں فلسطین کی حمایت کرنے والے ممالک نے شرکت کی اور صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطین کی مظلوم عوام پر ظالمانہ اقدام کی مذمت کی گئی اور اس ظالم حکومت کے خلاف اقدام کرنے کی کا راہ حل بیان کیا گیا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬