26 February 2017 - 23:36
News ID: 426559
فونت
ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ فرمان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بل پاس ۔
ایرانی پارلیہ مینٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کیا ہے جس کے تحت امریکا میں مقیم ایرانیوں کو واپس ایران لانے کے لئے  نئے مالی سال میں دوسو ارب تومان مختص کئے گئے ہیں۔

ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے اتوار کو بجٹ بل میں ایک شق کے اضافے کی منظوری دی ہے جس میں امریکا میں مقیم ایرانیوں کو واپس ایران لانے کے لئے آئندہ سال کے لئے دوسو ارب تومان مختص کئے گئے ہیں۔

اس بل کا مقصد ٹرمپ کے ایگزیکیٹیو آرڈر کا مقابلہ کرنا ہے جس میں انہوں نے سات اسلامی ملکوں منجملہ ایران کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر  پابندی عائد کردی تھی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ اس بل کے مطابق حکومت کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ امریکا میں مقیم ایرانی افرادی قوت اور انسانی سرمائے کو وطن واپسی پر مائل کرنے کے لئے دوسو ارب تومان اعلی تعلیم اور اقتصاد و خزانہ کی وزارتوں کے حوالے کرے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ یہ بل امریکی حکام کے اقدام کا جواب ہے اور ہم امریکا میں مقیم ایرانیوں کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس بل کا مسودہ پیش کرنے والے ممبران میں سے ایک رکن پارلیمنٹ محسن کوہکن نے کہا کہ یہ بل دنیا والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے گوشہ و کنار میں موجود ایک ایک ایرانی شہری کو خاص اہمیت دیتا ہے حتی امریکا میں بھی مقیم ایرانیوں کے لئے ہم اپنی آغوش پھیلائے ہوئے ہیں اور ہماری آغوش امریکا میں مقیم ایرانیوں کے لئے ہمیشہ پھیلی رہے گی۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬