‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2017 - 22:04
News ID: 426577
فونت
آیت الله نوری همدانی:
سرزمین ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے ملت اسلامیہ کو شهادت حضرت زهرا(س) کی مجالس میں اتحاد کی مراعات کرنے کی تاکید کی اور کہا: فاطمیہ کے پروگرام میں اختلافی باتوں سے پرھیز کرتے ہوئے اصول اور حقائق بیان کئے جائیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے آج درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی موجودگی میں مسجد آعظم قم میں برگزار ہوا ، یوم شهادت حضرت زهرا(س) کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: جو بھی حضرات بھی شهادت حضرت زهرا(س) کی مجالس برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ضرور مجالس برپا کریں ۔

انہوں نے ملت اسلامیہ میں اتحاد کی مراعات کی تاکید کرتے ہوئے کہا: مذاھب میں فاطمیہ کے پروگرام میں اختلافی باتوں سے پرھیز کرتے ہوئے اصول اور حقائق بیان کئے جائیں ، پوری دنیا معصومہ کونین کی عزدار رہے کیوں کہ حضرت زهرا(س) ظلم ستیز تھیں اور آپ نے دین و ولایت کے دشمنوں سے بھرپور مقابلہ کیا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت زهرا(س) نے امامت کا دفاع کیا اور آپ ولایت کے دفاع میں شھید ہوئیں کہا: دشمن کو آپ کی عزداری ناپسند ہے ، اس انقلاب کی بقا بھی انہیں مجالس کی برکتوں سے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سبھی آگاہ رہیں کہ اگر مغرب اور امریکا دونوں مسلط ہوگئے تو وہ سب سے پہلے اهل بیت(ع) کی مجلسیں بند کردیں گے جیسا کہ ایران کے سابق بادشاہ رضا خان پہلوی نے ایسا ہی کیا ، لہذا فاطمیہ ، عاشورا اور غدیر کے پروگرام کو پورے شان و شوکت سے برگزار کیا جائے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬