‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2017 - 23:00
News ID: 426579
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ خدمت اور محبت میں براہ راست ارتباط موجود ہے کہا: اگر حکومت قوم کی خدمت گزار نہ ہو تو اپنی محبوبیت کھو دیتی ہے ۔
آیت الله جعفر سبحانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے اتحاد اسلامی پارٹی کے مرکزی اراکین سے ملاقات میں کہا: قران کریم میں آیا ہے کہ خدمت اور محبت میں براہ راست ارتباط موجود ہے اگر کوئی فرد یا مجموعہ معاشرے کی خدمت کرے تو لوگ اس سے محبت بھی کریں گے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جو حکومت بھی ملک کی خدمت کرے گی لوگ اس سے محبت کریں گے کہا: اگر قوم اس بات کا احساس کرلے کہ حکومت نے خدمت نہیں کی ہے تو ھرگز اس سے محبت نہ کریں گے ، ہماری حکومتیں وہ کام کریں کہ ان کے دورہ حکومت کے بعد بھی لوگ انہیں اچھے الفاظ سے یاد کریں اور ان کی کمی محسوس کریں ، جیسے کہ آج بھی لوگ شھید رجائی کی حکومت سے محبت کرتے ہیں اگر چہ ان کی مدت حکومت بڑی مختصر تھی ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: حکومتیں اپنے دورہ حکومت میں ہی عوام کی محبت حاصل کرنے کی کوشش کریں ، محبتیں تقریر اور الفاظ سے نہیں ملتیں بلکہ عمل کرنے سے ملتی ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آج کی ثقافتی مشکلات اقتصادی مشکلات سے کم نہیں ہے کہا: معمولا حکمراں اقتصادی مشکلات پیش کرتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ طلاق ، منشیات اور بے پردگی جیسی سماجی مشکلات بھی بہت زیادہ ہیں ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: اگر آپ آیندہ الیکشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو ایسے مدیروں کو بروی کار لائیں جو یقینا خدمت کا جزبہ اور صلاحیت رکھتے ہوں ، جن کے نزدیک قوم اور خدا کی رضایت اولویت رکھتی ہو ۔

اس مرجع تقلید نے ایرانی پیسے کی اہمیت گر جانے اور ملک کے اقتصادی مسائل کے حل کرنے کی تاکید کی اور کہا: آخر ہمارے ملک کے پیسے کی حیثیت کیوں اتنی زیادہ نیچے آگئی ہے حکومت اس کی حیثیت بہتر بنانے کی کوشش کرے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ اتحاد اسلامی پارٹی مراجع تقلید اور علما کے مورد اعتماد پارٹی ہے کہا: ہم نے اتحاد اسلامی پارٹی کے اراکین کی طھارت نفس اور سچائی و صداقت کے سوا کچھ بھی نہیں دیکھا ، اگر آپ آئندہ الیکش میں کامیاب ہوگئے تو اچھے مدیروں کو حکومت میں لانے کی کوشش کریں تاکہ ملک کی مشکلات ختم ہوسکیں ۔

اس ملاقات میں اتحاد اسلامی پارٹی کے مرکزی صدر سید مصطفی میرسلیم نے بھی بعض مشکلات و مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: موجودہ مشکلات کی بنیاد رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی سیاستوں کو صحیح جامہ عمل نہ پہنانا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬