02 March 2017 - 22:50
News ID: 426635
فونت
حمید محمدی:
ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا : جدہ میں جاری ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج مذاکرات پر ابتدائی پیشرفت ہوئی ہے اور سعودیوں نے جدہ میں دو ایرانی نوجوان زائرین کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو بھی سزا سنائی ہے اور وہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔
حمید محمدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے بیان کیا : ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات میں پیشرفت اور بقیہ مسائل میں دونوں ملکوں کے کسی نتیجے پر پہنچ جانے کی صورت میں ایرانی عازمین حج یقینی طور پر اس سال حج سے مشرف ہوں گے۔

انہوں نے کہا : مناسک حج کی ادائیگی میں ایرانی عازمین حج کی شرکت کے بارے میں ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات میں اب تک اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان پائے جانے والے اختلافات منجملہ سعودی عرب کے ذریعے ایران سے اپنا سفارتی رابطہ منقطع کرلینے اور گذشتہ موسم حج میں ایرانی مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ایرانی عازمین حج کی عزت و وقار کا تحفظ، طبی خدمات اور قونصل خانے کی سروس، وہ جملہ معاملات ہیں جو سعودی حکام کے سامنے رکھے گئے ہیں۔

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے کہا : ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہوئے حالیہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور سعودی عرب کی وزارت حج اور وزیرحج نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ ایران کے مطالبات کو پورا کریں گے۔

انہوں نے بیان کیا : ایرانی عازمین حج کے لئے طبی خدمات کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اب دونوں فریق قونصل خانے کی خدمات کو بحال کرنے کے طریقوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے ایرانی عہدیدار نے خبر دی تھی کہ سعودی حکام کے ساتھ ابتدائی مفاہمت طے پانے کی صورت میں دوسرے مرحلے میں ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام، ہلال احمر کمیٹی کے حج امور کے سربراہ، ادارہ حج و زیارات کے شعبہ آئی ٹی کے حکام، رہائش اور خوراک شعبے سے متعلق حکام پر مشتمل ایرانی وفد کو سعودی عرب بھیجا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬