‫‫کیٹیگری‬ :
15 March 2017 - 14:19
News ID: 426885
فونت
آیت الله شیخ محسن اراکی:
مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے بحرین کے شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کے دفاع کو سبھی کی شرعی ذمہ داری جانا اور کہا کہ اس توھین پر خاموشی حرام ہے ۔
آیت الله اراکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله شیخ محسن اراکی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے محاکمہ کی شدید مذمت کی ۔

اس پیغام میں آیا ہے : اس ملک کے شیعہ رھنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اس ملک کی زیادتی عظیم جنایت ہے اور اس کے برابر خموشی حرام ہے ، اس کے برخلاف جان و مال کے ساتھ اس کے مقابل قیام اور اعتراض سبھی کی شرعی ذمہ داری شمار کی جاتی ہے ۔

آیت الله اراکی نے مزید کہا: ہم، بحرینی حکمراں کو ملت بحرین اور اس ملک کے شیعہ رہنما کہ جو اس ملک کی انقلابی تحریک کو صلح آمیز ہونے کے ضامن ہیں، کے خلاف ظالمانہ پالیسی کی بہ نسبت متنبہ کرتے ہیں ۔

مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے واضح طور سے کہا: بحرین کے مختلف طبقات سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اتحاد و ھمدلی کے ساتھ اس صلح آمیز تحریک کو آگے بڑھائیں اور انقلاب کے شعلوں کو خاموش کرنے کے حوالے سے حکومت کی چال بازیوں پر پانی پھیر دیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ملت بحرین شیخ الجلیل، علامہ کبیر، آیت الله شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرے ، لہذا آپ کا دفاع سبھی کی ذمہ داری ہے حتی اگر اس راہ میں جان و مال سے بھی گزرنا پڑے ۔

آیت الله اراکی نے تاکید کی: اس راہ میں مارے جانے والوں کا اصحاب پیغمبر اکرم (ص) و ائمہ اطهار(ع) میں شمار ہوگا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬