15 March 2017 - 14:06
News ID: 426899
فونت
یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جنوری اور فروری کے دو مہینوں میں سعودی عرب کے ۷۱ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں ۸ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی میادین سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جنوری اور فروری کے دو مہینوں میں سعودی عرب کے 71 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 8 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صدی المسیرہ سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور یمن کے نشانہ بازوں نے گذشتہ دو ماہ کے دوران 71 سعودی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔

ادھر سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے الرکوہ اور الصفراء علاقوں میں بمباری کرکے 3 افراد کو شہید اور 5 کو زخمی کردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬