رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم میں منعقد ہوا ، ائمہ طاهرین(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بدترین کام یہ ہے کہ ایک مبلغ یا مصنف ، نیک اعمال کے سلسلے میں مفصل گفتگو کرے یا قلم فرسائی کرے مگر خود اس پر عمل نہ کرے ۔
انہوں نے مزید کہا: اس طرح کے افراد کام کے برے ہونے کا علم ہونے کے باوجود اسے انجام دیتے ہیں کیوں کہ کبھی انسان برا کام کرتا ہے مگر اس کی برائی سے لاعلم اور جاھل ہوتا ہے اور کبھی برے کام کو اس کی برائی سے آگاہ ہونے کے بعد انجام دیتا ہے ، وہ جو آگاہ ہونے کے باوجود انجام دیتا ہے اس کی سزا سخت ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تبلیغ کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انسان جو کچھ بھی کہ رہا ہے خود بھی اس پر عمل کرے کہا: رسول اسلام لوگوں سے کہتے تھے کہ نماز پڑھو اور خود بھی نماز پڑھتے تھے ، اس قدر نماز پڑھتے تھے کہ آپ کے قدم متورم ہوجاتے ۔
انہوں نے مزید کہا: عمل بہترین مبلغ ہے ، اگر ہم لوگوں کو عدل و انصاف کی دعوت دیں اور خود اس کے خلاف عمل کریں تو عذاب خدا کے مستحق ہوں گے ، اگر یہ عمل پوشیدہ طور پر انجام دیا جائے تو لوگوں کا دین متزلزل ہوگا اور اگر کھلم کھلا برائیاں انجام دیں تو لوگوں کے دین ، عقیدے اور اخلاق پر برا اثر چھوڑے گا ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے بیان کیا: حضرت امام خمینی(رہ) سن ۱۳۳۱ ھجری شمسی میں تقیہ کا درس دیتے تھے ، اس درس میں جب وہ یہاں پہونچے کہ اگر تقیہ جان کی بقا کے لئے ہے تو پھر میثم تمار نے کیوں تقیہ نہیں کیا ، حضرت امام خمینی(رہ) نے فرمایا کہ بعض اوقات بزرگان لئے تقیہ حرام ہے ، اگر میثم تمار نے تقیہ کیا ہوتا اور نغوذ بالله حضرت علی(ع) پر لعن کرتے تو لوگوں کے عقائد متزلزل ہوجاتے ۔
انہوں نے بیان کیا: بعض اوقات قیامت میں ہماری ذمہ داریاں سنگین ہے ، اگر جاہل گناہ کرے تو لوگوں کے دین متزلزل نہ ہوں گے مگر اگر ہم نے گناہ کی تو لوگوں کے دین متزلزل ہوں گے ۔
انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں نوروز کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اسلام میں تین عید ہیں ، عید اضحی، عید فطر و عید غدیر اور عید نوروز اسلامی عید نہیں ہے بلکہ قومی عید ہے ، لوگ اس عید میں صلہ رحم کریں، فقیروں کی مدد کریں اور ایک دوسرے کی مشکلات کو حل کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۴۸