18 March 2017 - 19:49
News ID: 426957
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ یہ جارحیت ایسے وقت میں کی گئی ہے جب شامی فوج کو دہشت گردوں پر واضح برتری حاصل ہو رہی ہے اور اس ملک کے شہر اور دیہات، یکے بعد دیگرے ان کے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے صیہونی حکومت، دہشت گردوں اور تفکیری قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا  ہے۔

بہرام قاسمی نے اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات کے منفی نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے، اقوام متحدہ سے مستقبل میں ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کی صبح مشرقی حمص کے علاقے میں واقع شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش کی تھی جسے شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے ناکام بنا دیا تھا۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ مراسلوں میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی قرار دیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬