رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد امین توکلی زادہ نے کہا: زائرین گرامی کی آسائش و سہولت کی خاطر چھت دار مکان کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام ہال کا پروجیکٹ 7200 میٹر مربع میں 2009ء میں شروع ہوا اور آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی تاکید کی بناء پر کام کو جلدی انجام دیا گیا اورحضرت امام علی رضا علیہ السلام کی تعمیراتی ادارے کی انجینیروں اور کاریگروں کی کوششوں سے اس پروجیکٹ کاحضرت فاطمہ زہرا علیہ ا لسلام کی ولادت باسعادت کے روز افتتاح ہوگا۔
توکلی زادہ نے کہا: اس ہال میں زائرین کے لیے آسائش و خدمات کے امکانات بہت زیادہ مدنظر رکھے گئے ہیں کہ جن میں سے وضوہ خانہ ،آسانسور، برقی زینہ اور شیخ حر عاملی ہال سے رابطہ کے امکان کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے۔
آستان قدس رضوی کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹرنے تاکید کی : آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی نظر کے مطابق یہ ہال خواتین سے مخصوص ہوگا اور اس میں محترم زائرین کی تمام خدامات جیسے کفشداری و صفائی وغیرہ بھی خواتین خادم انجام دیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/