19 March 2017 - 18:05
News ID: 426974
فونت
آستان قدس رضوی کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹرنے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال کے افتتاح ہونے کی آنحضرت کی ولادت باسعادت کے روز خبر دی۔
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد امین توکلی زادہ نے کہا: زائرین گرامی کی آسائش و سہولت کی خاطر چھت دار مکان کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام ہال کا پروجیکٹ 7200 میٹر مربع میں 2009ء میں  شروع ہوا اور آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی تاکید کی بناء پر کام کو جلدی انجام دیا گیا اورحضرت امام علی رضا علیہ السلام کی تعمیراتی ادارے کی انجینیروں اور کاریگروں کی کوششوں سے اس پروجیکٹ  کاحضرت فاطمہ زہرا علیہ ا لسلام کی ولادت باسعادت کے روز افتتاح ہوگا۔

توکلی زادہ نے کہا: اس ہال میں زائرین کے لیے  آسا‏ئش و خدمات کے امکانات بہت زیادہ مدنظر رکھے گئے ہیں کہ جن میں سے وضوہ خانہ ،آسانسور، برقی زینہ اور شیخ حر عاملی ہال سے رابطہ کے امکان کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے۔

آستان قدس رضوی کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹرنے تاکید کی : آستان قدس رضوی کے محترم متولی کی نظر  کے مطابق یہ ہال خواتین سے مخصوص ہوگا اور اس میں محترم زائرین کی  تمام خدامات جیسے کفشداری و صفائی وغیرہ  بھی خواتین خادم انجام دیں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬