‫‫کیٹیگری‬ :
22 March 2017 - 23:42
News ID: 427042
فونت
مفتی محمد نعیم:
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس نے کہا کہ حکمران مذہبی بیانیہ تبدیل کرنے کی باتیں کررہے ہیں، انہیں یہ معلوم نہیں ریاست کا اپنا بیانیہ مذہبی بنیادوں پر استوار ہے ۔
مفتی محمد نعیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے، جو اہل وطن کو قیام پاکستان کا اصل مقصد یاد دلاتا ہے، قوم کے مفاد میں فیصلے کرکے ملک کو علامہ اقبال کے خواب اور قائداعظم کی امنگوں کے مطابق تعمیر کرنا ہوگا، قرآن و حدیث سے وابستگی کے علمی و عملی تقاضوں کے بغیر اس کے نظریاتی تشخص کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے، آج پوری قوم سیاسی، عصبی، مذہبی اور مسلکی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کو معافی عام کا اعلان کرے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ حکمران مذہبی بیانیہ تبدیل کرنے کی باتیں کررہے ہیںم انہیں یہ معلوم نہیں ریاست کا اپنا بیانیہ مذہبی بنیادوں پر استوار ہے، اگر حکمرانوں کا یہ نعرہ ملک کیلئے مخلصانہ ہوتا تو زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ملک کو چلاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ دور میں مذہبی بیانیہ کی تبدیلی کا نعرہ سیکولرازم کے فروغ کیلئے ہے، پاکستان اسلام کی بنیاد پر معارض وجود میں آیا ہے اس میں اسلام کے علاوہ کوئی بھی بیانیہ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن لوٹ مار ہے، حکمران طبقہ ہمیشہ ملک کو فائدہ پہچانے کے بجائے نقصان پہچاتا رہا ہے، ماضی میں ایک ڈکٹیٹر نے بیرونی جی حضوری کی خاطر غیروں کی جنگ کو اپنے ملک پر مسلط کردیا، جس میں اب تک ہزاروں پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬