22 March 2017 - 23:50
News ID: 427043
فونت
وفاق المدارس الشیعہ:
جامعہ المنتظر لاہور میں منعقدہ اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ مدارس دینیہ قرآن و حدیث کے اسلامی مراکز ہیں ۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المنتظر لاہور میں منعقدہ اجلاس میں دینی مدارس کو قرآن و حدیث کے اسلامی مراکز بتاتے ہوئے علماء نے ازواج مطہرات رسول کی توہین کیخلاف آیت اللہ خامنہ کے فتوی کی تائید کا اعلان کیا ۔

اجلاس میں حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی، حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین نجفی، حجت الاسلام و المسلمین رضی جعفر نقوی، حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی، حجت الاسلام و المسلمین محمد جمعہ اسدی، حجت الاسلام و المسلمین محمد افضل حیدری، حجت الاسلام فیاض نقوی، حجت الاسلام شاہد نقوی، حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام رمضان توقیر اور دیگر علما نے شرکت کی۔

اجلاس میں مدارس دینیہ کے مسائل، جدید نصاب کی تدوین اور نظرثانی، ذرائع ابلاغ کے کردار سمیت دیگر قومی امور زیربحث لائے گئے۔

علمائے کرام نے اس اجلاس میں مدارس دینیہ کیخلاف سیکولر لابی کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیا اور کہا : اتحاد تنظیمات مدارس کے پانچوں وفاق نصاب میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں، پہلے نفرت آمیز مواد کی نشاندہی کی جائے ۔

اجلاس میں واضح کیا گیا : ہم اعلان کرتے ہیں کہ اگر کسی مدرسہ کیخلاف ایسی کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو متعلقہ وفاق المدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے کر مطلوبہ کارروائی کریں، کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬