22 March 2017 - 23:35
News ID: 427040
فونت
مظہر محمود علوی:
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن پر عمل پیرا ہونے سے ہی حاصل ہوسکتی ہے، وطن کے نوجوانوں کو سفیر امن اور قوم کے قابل فخر سپوت بنا کر ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
مظہر محمود علوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے ملتان میں یوم پاکستان کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج منہاج القرآن یوتھ لیگ قراردادِ تعمیر پاکستان کے زریعے اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے خواب اور قائداعظم محمد علی جناح کی تعبیر کے مطابق تعمیر پاکستان کیلئے عظیم ریفارمر، قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انقلابی قیادت میں وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، مذہبی اور ہر قسم کی انتہاپسندی سے پاک کریں گے۔ ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو امن وسلامتی کے ضامن دین اسلام کی حقیقی تجربہ گاہ بنانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کو صوبائیت، علاقائیت اور لسانیت کے تفرقہ سے پاک کریں گے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنے وطن کو ایسا وطن بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا اور عوامی امنگوں کا ترجمان جمہوری نظام ہوگا۔ ریاست عملا کمزور کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ظالم طاقتور کا پوری طاقت کے ساتھ ہاتھ روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے نوجوانوں کو سفیر امن اور قوم کے قابل فخر سپوت بنا کر ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

قومیں سڑکوں، عمارتوں اور سٹیل سریے کے پلوں سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے باوقار ہوتی ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ ملتان کے صدر بلال نون اور طاہر نون، حافظ غلام محی الدین، عرفان یوسف، محمد عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬