22 March 2017 - 23:04
News ID: 427035
فونت
عراقی فضائیہ نے صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بہت سے عناصر عرب ملکوں کے تھے۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کی ساتویں ڈویژن کے کمانڈر نعمان عبدالزوبعی نے سومریہ نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ عراق کے سوخوئی جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے سرحدی شہر القائم کے کرابلہ علاقے میں داعش کے بم بنانےوالے کارخانے، ہتھیاروں کے گوادموں اور ان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

عراقی فوج کے مذکورہ کمانڈر نے کہا عراقی فضائیہ نے ایک اور حملے میں جو الرطبہ کے علاقے میں کیا گیا مزید کئی دہشت گردوں کو موت  کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

اس دوران عراق میں صدر دھڑے سے وابستہ فوجی بازو سرایا السلام کے ایک کمانڈر ناجی المریانی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں ضلوعیہ ہوائی اڈے اور مطیبیجہ علاقے کے درمیان ارتباطی شاہراہ کو کاٹ دینے کے مقصد سے داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا گیا  جس میں داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونےوالوں میں داعش کے کئی سرغنے بھی شامل ہیں۔

سرایا السلام کے کمانڈر ناجی المریانی نے کہا کہ جو تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے دس کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے جبکہ تین کا تعلق عراق سے ہے جو داعش کے سرغنے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬