رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ عید نوروز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : نوروز کو اعتدال، دوستی، روشنی اور زندگی کے جشن کا دن بتایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ جشن اپنے تمام تر مفاہیم اور آداب و رسوم کے ساتھ صدیوں سے ایرانی تاریخ کا حصہ ہے کہا: ایسے دور میں جب ثقافتی تنوع، امن و آشتی، اچھی ہمسائیگی اور ماحولیات کو مستقل خطرات لاحق ہیں، جشن نوروز منانے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔
غلام علی خوشرو نے اس پر بات زور دیتے ہوئے کہ نوروز کی بھرپور ثقافت سرحدوں تک محدود نہیں ہے اور اسے سفری احکامات کے ذریعے روکا نہیں جاسکتا ، امریکی صدر کے نئے سفری احکامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایران سمیت چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی امتیازی سلوک کی بیان گر ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۶