22 March 2017 - 23:29
News ID: 427038
فونت
امریکی حکومت شام میں اپنے جدید ترین فوجی ساز وسامان ارسال اور مزید ایک ہزار فوجیوں کو تعینات کررہی ہے۔
امریکن فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی کرد ملیشیا سیرین ڈیموکریٹک الائنس کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے کہ پنٹاگون شام میں مزید ایک ہزار امریکی فوجیوں کو تعینات کرنا چاہتا ہے تاکہ رقہ شہرکو آزاد کرانے کے لئے آئندہ انجام پانے والی کارروائی میں سیرین ڈیموکریٹک الائنس کی مدد کرسکے۔

شام کی مذکورہ کرد ملیشیا کے ایک کمانڈر نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ امریکا بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان منجملہ ٹینک ، بکتر بندگاڑیاں ، میزائل۔

گن کیمرے ، مارٹرز اور دیگر ہتھیار اس علاقے میں ارسال کررہاہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے پہلے سابق صدر اوباما پر شام میں فوج اور فوجی ساز و سامان بھیجنے پر تنقید کرچکے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬