رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن کی دعوت پر 26 مارچ کو دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچیں گے جہاں عالمی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر اظہار نظر کی جائے گی۔
روسی ایوان صدر، کریملن کے ترجمان نے جمعرات کے روز ایک بیان میں حجت الاسلام حسن روحانی کے دورہ روس کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔
اس بیان کے مطابق آئندہ منگل کے روز کریملن محل میں ایران اور روس کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات ہوگی ۔
عالمی اور علاقائی تبدیلیوں کے پس منظر میں اس دورے کے موقع پر تہران اور ماسکو کے درمیان 10 تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
روس کے صدارتی ترجمان نے اس حوالے سے کہا : اعلی سطح ایرانی وفد صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی کے ہمراہ روس کا دورہ کرے نگے جس میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایران، روس اقتصادی کمیشن کے سربراہ محمود واعظی بھی شامل رہے نگے۔
اس دوے کے موقع پر ایرانی صدر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع بالخصوص مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا یہ دورہ ایران و روس کے درمیان قائم مفاہمت میں مضبوطی کا سبب ہوگا اور کئی اہم نئے مذاکرے انجام پائے نگے ۔۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۲/