26 March 2017 - 11:18
News ID: 427122
فونت
ایرانی کمانڈر کا امریکا کو انتباہ:
ایرانی مسلح افواج کے سنئیر کمانڈر امریکہ کو خبردار کیا کہ امریکہ خلیج فارس میں موجود اپنے جہازوں کی حرکات کا خیال رکھیں ۔
سید مسعود جزایری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سنئیر کمانڈر اور ترجمان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خلیج فارس میں موجود اپنے جہازوں کی حرکات اور ان کے رویے پر ماضی سے زیادہ نظر رکھنا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل 'سید مسعود جزایری' نے گزشتہ ہفتہ کے روز خلیج فارس میں موجود ایرانی جہازوں کے خلاف امریکی الزامات کے ردعمل میں بیان کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے بعض امریکی ذرائع کا یہ دعوی کہ خلیج فارس میں ایرانی جہازوں کا رویہ غیرتعمیری ہے، کو بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی خبریں یا غلط رپورٹس کی بنا پر ہیں یا اس کا مقصد صورتحال کو مسخ کرکے پیش کرنا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل جزایری نے امریکہ کو انتباہ کیا کہ خلیج فارس میں کسی بھی کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہوگا اس لئے ہم ایک بار پھر انتباہ کرتے ہیں کہ امریکی فوجی اپنے جہازوں کے رویے پر نظر ثانی کریں۔

سپاہ نیوز کے مطابق، چار مارچ کو امریکی بحری جہاز ایرانی جہازوں کے 550 میٹر قریب پہنچ گئے تاہم امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کی حرکات غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ اور معمول سے ہٹ کر تھی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬