رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف الیکشن کمیشن علی اصغر احمدی نے پیر کو کہا کہ شہری اور دیہی کونسلوں کے پانچویں دور کے انتخابات میں دولاکھ ستاسی ہزار چار سو پچیس امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے-
علی اصغر احمدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آغاز بیس مارچ سے شروع ہوا جس کا سلسلہ چھبیس مارچ تک جاری رہا-
ایران کے چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ شہری کونسلوں کے انتخابات میں چون ہزار آٹھ سو اٹھاون افراد نے جبکہ دیہی کونسلوں کے لئے دولاکھ بتیس ہزار پانچ سو سینتیس ہزار افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں کہ جن میں سے سترہ ہزار آٹھ سو پچھتر خواتین اور دولاکھ انھترہزار پانچ سوچالیس مرد ہیں۔
ایران کی شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات انیس مئی دوہزار سترہ میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کے موقع پر کرائے جائیں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰