27 March 2017 - 20:52
News ID: 427131
فونت
حیدرالعبادی:
عراقی وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش کی شکست یقینی ہے اور عراق بہت جلد اس کا کام تمام کر دے گا کہا: داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے ۔
حیدرالعبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے عراقی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا : داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔

حیدرالعبادی نے یہ کہتے ہوئے کہ عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائیاں کارآمد رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی داعش پر فتح حاصل ہوجائے گی ، داعش کی شکست کے بعد بھی عراق میں داعش کی آئیڈیالوجی اور اس دہشت گرد گروہ کے انتہا پسندانہ نظریات کے اثر و نفوذ کی بابت بھی خبردار کیا ۔

اس سے قبل عراقی وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے بھی آگاہ کیا تھا کہ داعش قتل و غارت گری کا جو کلچر پھیلا رہا ہے اگر اس کا مقابلہ نہ کیا گیا اور اس کے دہشت گردانہ نظریات کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو دہشت گردی کے بنیادی عوامل دنیا کے لئے حقیقی خطرہ بنیں رہیں گے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬