28 March 2017 - 20:20
News ID: 427146
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لیے عالمی تعاون اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی نے دورہ ماسکو کے موقع روس کی 262 سالہ پرانی سرکاری یونیورسٹی 'ایم۔جی۔او' کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا : آج انسانوں کو ایسی دنیا کی اشد ضرورت ہے جہاں عالمی اقوام باہمی تقابل کی بجائے ایک دوسرے سے مل جل کر رہیں۔

انہوں نے روس کی ایم جی او یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا :دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لیے عالمی عزم کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ اسلامی کے صدر جمہور نے مغربی تسلط اور دولت پر اجارہ داری کے زوال کا یہ زمانہ نئی دنیا کی داغ بیل ڈالنے کا بہترین موقع ہے اور اس کے لیے دہشت گردی کی جڑوں کو خشک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کی مشکلات کے حل کے لئے سائنسدانوں اور حکومتوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے دنیا میں مغربی غلبہ اور جاگیردارانہ نظام کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب ہمیں ایک عالمی عزم کی ضرورت جس کا مقصد دنیا کو تشدد اور انتہاپسندی سے پاک کرنا ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : اسلام فوبیا، نسل پرسی اور انتہاپسندانہ سوچ کی جڑیں مشترک ہیں مگر آئیں جارحانہ رویے کی بجائے انتخاب کرنے کے عمل کو فروغ دیں، اور مسلط کرنے کی بجائے صبر کو فروغ دیں اور توہین کی جگہ پر عزت اور تشدد و انتہاپسندی کی بجائے محبت اور تحمل کو فروغ دیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر روس کی یونیورسٹی ایم۔جی۔او کی جانب سے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری نوازا گیا۔

روس کی سرکاری یونیورسٹی کے چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ حجت الاسلام حسن روحانی کو ایران، روس تعلقات کی توسیع بالخصوص سائنسی اور تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لئے موثر خدمات کی بنا پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر حسن روحانی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کی دعوت پر روس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پیر کی شام صدر حسن روحانی نے روسی وزیراعظم دیمتری میدویدیف سے ملاقات اور باہمی دلـچسپی کے امور پر تبادلہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬