28 March 2017 - 15:05
News ID: 427160
فونت
بہرام قاسمی :
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت علاقے اور پوری دنیا میں بدامنی و عدم استحکام کا باعث ہیں۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائب امریکی صدر مائیک پینس کی جانب سے صہیونی لابی کانفرنس میں ایران مخالف بیانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ایسے بیانات ایرانی قوم اور حکومت کے خلاف امریکی جانبدرانہ اور اشتعال انگیز رویے کا تسلسل ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا : نائب امریکی صدر نے صہیونی لابی کانفرنس میں ایران مخالف من گھڑت الزامات کو دہرایا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی بے دریغ حمایت کے نتیجے میں اس غاصب حکومت نے سینکڑوں کی تعداد میں ایٹمی ہتھیار اور وارہیڈز تیار کئے ہیں جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت علاقے اور دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔

بہرام قاسمی نے ایپک کی تعلقات کمیٹی میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور سے پرامن اور شفاف رہا ہے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اپنی رپورٹوں میں بارہا ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکہ نے ناجائز صہیونی ریاست کو خطرناک جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے بے دریغ مدد فراہم کی ہے جس کے نتیجے میں اس ناجائز ریاست نے سینکڑوں مہلک ھتھیار بنائے جس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے امریکی نائب صدر کی طرف سے ایپک کے سالانہ اجلاس میں اس بات کا ذکر کرنا کہ صدر ڈونلد ٹرمپ اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے وعدے پر قائم ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ، علاقے میں عدم استحکام اور اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ پیدا کرنے میں ایران کے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں بھی کہا کہ جیساکہ تہران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قانونی سرگرمیاں ایک منظم پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں اور ایران مقامی سطح پر دفاعی بنیادوں کو مستحکم کر رہا ہے اس لئے اسے نہ تو کسی سے کوئی صلاح لینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی وہ کسی ملک کو اپنے اندرونی امور میں مداخلت کرنے کی اجازت دے گا۔

انہوں نے کہا : یہ بات قابل افسوس ہے کہ علاقے کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات پر امریکی حمایت اور اسی طرح یمن کے مظلوم اور نہتھے عوام کے خلاف امریکی شرکا کے مسلسل جرائم سے مشرق وسطی میں بدامنی کا دائرہ وسیع ہوا ہے اور جب تک اس طرح کی پالیسیاں جاری ہیں، علاقے اور دنیا میں امن و امان کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔

بہرام قاسمی نے کہا : ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے بعد ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہوگیا کہ ملکی خود مختاری اور سالمیت کا بھرپور دفاع صرف اور صرف اپنی صلاحیت اور اندرونی وسائل سے ہی ممکن ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬