رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ کورٹ نے آج جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے برجستہ رکن اور سابق پارلیمںٹ ممبر حجت الاسلام شیخ حسن عیسی کو انقلابی گھرانوں کی امداد کے جرم میں دس سال جیل کی سزا سنائی ۔
اس بحرینی عالم دین پر دھشت گردی کی حمایت کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے اور اسی جرم میں انہیں دس سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔
جبکہ حجت الاسلام شیخ حسن عیسی کو گذشتہ کئی مہینوں سے تنہا جیل میں رکھا گیا تھا ۔
آل خلیفہ انتظامیہ نے اس شیعہ عالم دین کی جانب سے انقلابی گھرانوں کی امداد کو دھشت گردوں کی حمایت فرض کرتے ہوئے اسے جرم محسوب کیا ہے اور انہیں اسی جرم میں دس سال جیل کی سزا سنائی ہے ۔
اس کے علاوہ دیگر دو بحرنیوں کو پھانسی کی سزا، 4 افراد کو عمر قید کی سزا اور دو افراد کو 10 سال جیل اور ان شھریت سلب کئے جانے کی سزا دی گئی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۱