29 March 2017 - 22:01
News ID: 427174
فونت
اقوام متحدہ نے يمن ميں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كي ہے۔
 آیت اللہ آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ،  آيت اللہ صادق آملی لاريجانی نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں انسانی حقوق کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں.

آيت اللہ صادق آملی لاريجانی نے مقبوضہ فلسطين ميں مظلوم فلسطينيوں پر صيہونی تشدد اور غير انسانی كارروائيوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ نے يمن ميں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كي ہے.

آيت اللہ لاريجانی نے اقوام متحدہ كے دوہرے معيار پر كہا كہ لگتا ہے كہ اقوام متحدہ مظلوموں كے خلاف ظالموں كے ساتھ دے رہي ہے.

انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ كی طرف سے متعين انسانی حقوق كے نمائندوں نے ہميشہ انقلاب اسلامی ايران كے مخالفين كی مدد سے اپنی رپورٹ تيار كی ہے جو ايران كے لئے قابل قبول نہيں ہے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬