29 March 2017 - 22:24
News ID: 427179
فونت
سیکڑوں مسلح عناصر نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
مسلح

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حمص کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ شامی حکام کے ساتھ سمجھوتے کے تناظر میں شہر حمص کے الوعر علاقے میں پانچ سو سے زیادہ مسلح عناصر نے ہتھیار ڈال کر معمول کی زندگی شروع کر دی ہے-

صوبہ حمص کے گورنر طلال برازی نے کہا کہ تقریبا پانچ سو تیس، مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے کے بعد معمول کی زندگی اختیار کر لی ہے اور انھیں عام لوگوں جیسے حقوق حاصل ہوں گے-

صوبہ حمص کے گورنر نے باقی مسلح عناصر کو بھی ان کے اہل خاندان کے ساتھ شمالی شام میں منتقل کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حمص سے مسلح عناصر کو پوری طرح منتقل کرنے کا عمل تقریبا پچاس دن تک جاری رہے گا-

درایں اثنا ریف دمشق کے گورنر عبدالمجید المصری نے اعلان کیا ہے کہ جن مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، صدر کی جانب سے معاف کردیئے گئے ہیں اور ان پر مقدمہ نہیں چلایا جائے گا-

روس کی ثالثی میں شامی حکام اور مسلح گروہوں نے تیرہ مارچ کو مسلح عناصر اور ان کے گھر والوں کے حمص سے مرحلہ وار نکلنے پر اتفاق کیا تھا- حکومت شام نے ان کے پرامن انخلا کی ضمانت دی ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬