29 March 2017 - 22:18
News ID: 427177
فونت
عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ روس اور عراق دہشت گردی کے خلاف اپنا تعاون اور زیادہ بڑھا رہے ہیں۔
عراق اور روس کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور روسی صدر کے نمائندے کے درمیان مذاکرات میں دو طرفہ مفادات کے دائرے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون میں توسیع کے طریقوں اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا-

عراقی خبررساں ایجنسی واع نےعراقی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے نمائندے میخائل بوگدانف نے اردن میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے کہا ہے کہ عراق علاقے میں اپنے اسٹریٹیجک اتحادی روس پر پوری طرح بھروسہ کر سکتا ہے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا ہے کہ عراقی افواج دہشت گـردوں کے قبضے سے اپنے ملک کی زمینوں کو آزاد کرا رہی ہیں اور روس داعش کی نابودی کے بعد عراقی شہروں کی بنیادی تنصیبات کی تعمیرنو میں عراق کی مدد میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے-

انہوں نے کہا کہ عراق، کہ جسے ایک دولت مند ملک ہونے کے باوجود سیکورٹی، اقتصادی، تیل کی قیمتوں میں کمی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ اخراجات کے بوجھ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، یہ توقع رکھتا ہے کہ دوست ممالک اس کے شہروں کی تعمیرنو اور پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کی واپسی کے عمل میں بغداد کی مدد کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬