29 March 2017 - 22:42
News ID: 427184
فونت
جمعیت علمائے پاکستان :
استحکام پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اور انتہا پسند ہیں، لبرل اور سیکولر فاشسٹ اسلام دشمنی سے باز آ جائیں، مسلم حکمران امریکہ کے پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
جمعیت علمائے پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے جے یو پی لاہور کے زیر اہتمام ہمدرد ہال میں منعقدہ استحکام پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالوں کو متحد کریں گے، جے یو پی مذہبی جماعتوں کے انتخابی اتحاد کیلئے کوششیں تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردّالفساد روشن مستقبل کی نوید ہے، گستاخ بلاگرز کو انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے، آپریشن ردّالکرپشن بھی شروع ہونا چاہیئے، نظام مصطفی ہی ملک کو بحرانوں اور قوم کو مایوسی سے نکال سکتا ہے۔ کنونشن کی صدارت جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کی جبکہ مقررین میں جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال، جے یو پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر، جے یو پی لاہور کے صدر بشیر احمد نظامی، انجمن طلباء اسلام کے سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین، جے یو پی کے سینئر صوبائی صدر مفتی ارشاد حقانی اور دیگر شامل تھے۔

صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستانیت کا شعور اپنانا اور پھیلانا ہوگا، صوفیاء کے ماننے والوں کی صف بندی کرکے جے یو پی کو بڑی سیاست قوت بنائیں گے، نظام مصطفی کی حامی محبت وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اور انتہا پسند ہیں، لبرل اور سیکولر فاشسٹ اسلام دشمنی سے باز آ جائیں، مسلم حکمران امریکہ کے پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جے یوپی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ اسلام اور پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے، آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصطلاحات ضروری ہیں، استحکام وطن کیلئے لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک کو اس وقت انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، جے یو پی مفاداتی نہیں نظریاتی سیاست کی علمبردار ہے، پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آئیں۔

جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال نے کہا کہ نظریہ پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکمران نظام مصطفی نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کر رہے ہیں، بے رحم احتساب کیلئے نئی قانون سازی کی جائے۔ جے یو پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، بھارت خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا ایکسپوٹر ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، آپریشن ردّالفساد کو پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے، قوم اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ کنونشن میں منظور کی گئی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف 295-C کے تحت مقدمات درج کئے جائیں، اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، حکومت ملک میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، سودی نظام معیشت ختم کیا جائے، وزیراعظم قانون ناموس رسالت میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان کریں، قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬