29 March 2017 - 22:38
News ID: 427183
فونت
علمائے پاکستان کامطالبہ؛
دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کے سچے وآخری نبی حضرت محمد ؐ کی حرمت و ناموس سے بڑھ کر نہیں، حکومت اور وزارت آئی ٹی کا گستاخانہ مواد کی روک تھام پر کردار انتہائی مجرمانہ ہے، حکومت نے یہ مجرمانہ غفلت کی روش ترک نہ کی تو کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔
 مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کی 20 دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، سرپرست مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمد، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید پراچہ، عالمی تحریک تحفظ حرمین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، جماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ، جے یو پی کے مولانا جمشید احمد نورانی، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر، مسلم لیگ (علماء و مشائخ ونگ) کے پیر سیف اللہ چشتی، تحریک ملت جعفریہ کے علامہ عنایت حسین نقوی، سنی علماء فورم کے علامہ عارف چشتی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے حافظ محمد نعمان حامد، مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار، دفاعِ پاکستان کونسل کے مولانا نعیم بادشاہ، مجلس علماءِ شیعہ کے علامہ منور عباس جعفری، ملی یکجہتی کونسل کے حافظ شعیب الرحمن، تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر، مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جرأت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ مواد پر احتجاج ریکارڈ کرائے کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کے سچے وآخری نبی حضرت محمد ؐ کی حرمت و ناموس سے بڑھ کر نہیں، حکومت اور وزارت آئی ٹی کا گستاخانہ مواد کی روک تھام پر کردار انتہائی مجرمانہ ہے، حکومت نے یہ مجرمانہ غفلت کی روش ترک نہ کی تو کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬