29 March 2017 - 22:14
News ID: 427176
فونت
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے یمن، شام، عراق اور لیبیا کے بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر زور دیا ہے۔
عبد الفتاح السیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ مصر، بین الاقوامی قراردادوں کے پیش نظر یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے پر زور دیتا ہے-

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عراقی شہر موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کے حملوں کی بھی حمایت کی-

انہوں نے شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ہوئی پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں شامی حکومت اور شام سے ہی تعلق رکھنے والے شامی گروہوں کے وفود کے مابین مذاکرات کا دوبارہ انعقاد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ شام کے بحران کے حل سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے-

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے یمن اور شام جیسے ملکوں میں جاری بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر ایک ایسے وقت میں زور دیا ہے جب سعودی حکومت، شام میں دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت اور یمن پر گذشتہ دو برسوں سے مسلسل حملے جاری رکھ کر ان بحرانوں کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے-

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات کی- اس ملاقات میں مصری صدر نے کہا کہ قاہرہ، عراق کی ارضی سالمیت اور اقتداراعلی کی حمایت کرتا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا اور علاقے میں سعودی عرب جیسے اس کے بعض اتحادی ممالک عراق کی تقسیم کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬