‫‫کیٹیگری‬ :
29 March 2017 - 16:16
News ID: 427166
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
سرزمین ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت آ‌یت الله جعفر سبحانی نے ۱۳ تاریخ کے نحس ہونے کو محض خرافات بتایا اور کہا: ہمیں خرافات کا مروج نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ انبیاء الھی(ع) خرافات سے مقابلہ کرنے کے لئے مبعوث بہ رسالت ہوئے ہیں ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں مسجد آعظم حرم حضرت معصومہ(س) قم میں منعقد ہوا، علماء اور طلاب کو معاشرے میں پھیلتی برائیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ۔

انہوں نے ایک تاریخی واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام عسکری(ع) کی ملاقات کے لئے جانے والے ایک انسان کے ہاتھ میں چوٹ آگئی تو اس کی زبان سے برجستہ نکلا کہ میں آج کی نحوست سے خدا سے پناہ مانگتا ہوں ۔

حضرت آ‌یت الله سبحانی نے مزید کہا: حضرت امام عسکری(ع) نے فرمایا کہ ایام نحس نہیں ہیں بلکہ وہ ایام اللہ ہیں ، اگر نحوست ہے بھی تو اس کی بنیاد خود انسان کے اعمال ہیں ، اگر قران کریم میں منحوس ایام کا تذکرہ ہے تو وہ لوگوں کے اعمال کی بناء پر ہے کہ وہ ان دنوں عذاب الهی سے دوچار ہوئے ، وگرنہ اگر لوگ نیک اعمال انجام دیں تو منحوس ایام کا وجود ہی نہ رہے گا ۔

مرجع تقلید قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نحوست زمان سے متعلق نہیں ہے کہا: زمان ، حرکت سے متولد ہوتا ہے اور خود حرکت نحس نہیں ہوتی بلکہ انسان کا عمل نحس ہوتا ہے اور انسان کے اعمال ایام کو منحوس یا مبارک بناتے ہیں ۔

انہوں نے 13 تاریخ کے نحس ہونے کو محض خرافات بتایا اور کہا: ہمیں خرافات کا مروج نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ انبیاء الھی(ع) خرافات سے مقابلہ کرنے کے لئے مبعوث بہ رسالت ہوئے ہیں ، 12 اور 13 میں کوئی فرق نہیں اور امیرمؤمنین علی(ع) 13 رجب کو پیدا ہوئے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۵۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬