رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے عراق کے معاملات میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں قومی مفاھمتی پروجیکٹ، بین الاقوامی اور علاقائی تعلقات نیز پناہ گزینوں کے مسائل پر گفتگو و تبادلہ نظر کیا ۔
حجت الاسلام عمار حکیم نے اس ملاقات میں یاد دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ اور عالمی مراکز داعش سے مقابلہ میں عراقیوں کی امداد کریں ۔
عراق کے معاملات میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے خصوصی ایلچی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ قومی مفاھمتی پروجیکٹ کو جلد از جلد عراق میں جامہ عمل پہنایا جائے ۔
دوسری جانب مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے بدر بٹالین عراق کے سربراہ هادی العامری سے ملاقات میں مغربی موصل کی آزادی کے سلسلے میں گفتگو کی اور موجود حالات کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے مزید کہا: داعش سے مقابلہ میں سیکورٹی مراکز کی کامیابیاں حیاتی ہیں تاکہ مقبوضہ علاقوں میں امنیت برقرار ہوسکے اور لوگ وہاں ساکن ہوسکیں ۔
حجت الاسلام عمار حکیم نے بیان کیا : حکمراں اور عوام دونوں ہی مجاہدین کی سیاسی اور اقتصادی حمایت کریں تاکہ عراق ، داعش کے منحوس وجود سے مکمل طور سے پاک ہوسکے ۔
عراق سے دیگر خبریں یہ ہے کہ عراقی مجاہدین پیروزی کی جانب گامزن ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۲