29 March 2017 - 21:53
News ID: 427171
فونت
مہدی ہنر دوست:
پاکستان میں ایران کے سفیر نے یمن کے خلاف قائم سعودی فوجی اتحاد کے قیام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے عالم اسلام کو جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
مہدی ہنر دوست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ایک پاکستانی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خود ساختہ سعودی فوجی اتحادمیں شامل ہونے کے بجائے،عالم اسلام میں پائی جانےوا لی کشیدگی اور کدورتوں کے خاتمے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنا چاہیں۔

یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف قائم سعودی فوجی اتحاد کی قیادت کے لیے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے بارے میں ہونے والے اسلام آباد ریاض سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ اسلامی ملکوں کے درمیان بہت زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے.   جسے دور کرنے کے لیے ہمیں امن و اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے بارہا اپنی آمادگی کا اعلان کر چکا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سعودی عرب کے خود ساختہ فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت سے خطے اور اسلامی دنیا میں امن قائم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے دانا و با بصیرت رہنما ایران کے سوالات کا جواب اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬