30 March 2017 - 17:15
News ID: 427193
فونت
غلام علی خوشرو :
ایرانی سفیر نے کہا : بعض ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے ذریعے نام نہاد سیکورٹی اور ڈرامائی امن کے قیام کے لئے عالمی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ میں منعقدہ جوہری ھتھیاروں کی تخفیف کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک نے اپنی سلامتی کے لئے بین الاقوامی امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مہلک ہتھیاروں کی تلفی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری مؤقف پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیاروں کی پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور اس کے استعمال کی شدید مخالفت کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مہلک ہتھیاروں کی تخفیف کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ بعض ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے ذریعے نام نہاد سیکورٹی اور ڈرامائی امن کے قیام کے لئے عالمی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ایک قانونی درخواست کے تحت دنیا میں مہلک ہتھیاروں کی تلفی کی مطالبہ کرتی ہے جسے بعض جوہری طاقت رکھنے والے ممالک نظرانداز کرتے ہیں۔

غلام علی خوشرو نے بتایا کہ جوہری ممالک نے نہ تو ناگاساکی اور ہیروشیما جیسے المناک واقعوں سے سبق حاصل کیا اور نہ ہی تخفیف اسلحہ کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ھتھیار رکھنے والے ممالک تخفیف اسلحہ کنونشن اور این پی ٹی معاہدوں کا پیروی کرتے ہوئے ایسے ہتھیاروں کی تلفی کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬