30 March 2017 - 18:01
News ID: 427195
فونت
کویت کے امیر :
کویت کے امیر نے کہا : بین الاقوامی قوانین کے ذریعے یمن کو مسئلے کو بھی حل کیا جاسکتا ہے۔
شیخ صباح الاحمد الصباح

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے بدھ کے روز اردن میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے مسئلے کو سیاسی اور پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے شام کے بحران کو باہمی مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کے لئے عالمی برادری کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے شام میں قیام امن و استحکام کے لئے راہ ہموارہ ہوگی۔

انہوں نے یمن کی صورتحال اور وہاں کے عوام کی شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا اور مزید بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے ذریعے یمن کو مسئلے کو بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

ایران،کویت تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ صباح الاحمد الصباح نے بتایا کہ ایران کے ساتھ باہمی روابط بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونے چاہیں جس کی بنیاد دوسرے ممالک میں عدم مداخلت اور خود مختاری کا احترام کرنا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی مفادات کے تناظر میں تعمیری مذاکرات کے ذریعے سے خطے میں قیام امن و استحکام کے لئے سازگار ماحول فراہم ہو۔

کویتی امیر نے فلسیطنی عوام کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کو نظرانداز بالخصوص سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی بستیوں کی آبادکاریوں کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬