04 April 2017 - 22:35
News ID: 427295
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : ہمیں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نوروز کی ملاقات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے دوران امریکیوں کی عہد شکنی ہمارے لئے غیر متوقع نہیں تھی عدم اعتمادی کے باوجود فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : ہم نے کبھی بھی امریکہ پراعتماد نہیں کیا لیکن اس کے باوجود گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات ہوئے تاہم اگراب امریکہ عہد شکنی کرے گا تو اس کے نتائچ کی ذمہ داری اسی پرعائد ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نئے سال میں  ایران کی خارجہ پالیسی  کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے حساس شرائط اور عالمی حالات کے پیش نظر ہمیں محتاط انداز میں کام کرنا پڑے گا کیونکہ معمولی سی غلطی بھی کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

محمد جواد ظریف نے عالمی اقتصاد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار اور سرمایہ کاری کے ذریعہ عوام کی ضروریات ، مشکلات  اور بےروزگاری کو ختم کیا جاسکتا ہے لہذا اسے ملک کے اندر منحصر نہیں کیا جاسکتا ہمیں نئے سال میں ایسے شرائط فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ نئے سال کے نعرے کے سلسلے میں مؤثر اور مفید اقدامات انجام دیئے جاسکیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : ہمیں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے اگر انھوں نے بد عہدی کی تو ہم بھی پہلی حالت پر لوٹ آئیں گے اور ہمارا پہلی حالت پر لوٹنا آسان ہے اور ان کی اقتصادی پابندیوں کا پہلی شکل میں لوٹنا مشکل ہے۔

محمد جواد ظریف نے نئے سال میں ایران کی خارجہ پالیسی  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : علاقے کے حساس حالات اورعالمی صورتحال کے پیش نظرہم دنیا کے موجودہ حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقام و منزلت کو مزید اونچا کرسکتے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬