07 April 2017 - 23:17
News ID: 427360
فونت
حسین امیر عبداللھیان :
ایرانی مجلس ( پارلیمنٹ) کے اسپیکر کے خصوصی مشیر نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات، شامی بحران کے حل کے لئے ناگزیر ہیں۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مجلس ( پارلیمنٹ) کے اسپیکر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور حسین امیر عبداللھیان نے ایران میں تعینات روسی سفیر وان جاگاریان کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور شامی باغیوں کے درمیان ایک واضح حد ہونا چاہیئے۔

انہوں نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے اور سیاسی حل کے حوالے سے شام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات، شامی بحران کے حل کے لئے ناگزیر ہیں۔

حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی مظلوم عوام کے قتل عام اور ان پر حملہ ایک وحشیانہ اقدام ہے اور ایسے حملوں اور انسانی بحران کو خاتم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھان دونوں ملکوں اور خطے کی امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدوں کے نفاذ کے لئے دونوں ممالک کے اقتصادی کمیشن کے درمیان باہمی تعاون ضروری ہے اور ایرانی مجلس اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے۔

اس موقع پر روسی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک طاقتور ملک اور اہم کردار کا ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور ماسکو شامی مسائل کے حل اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ پوزیشن رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو شامی مسائل کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

دونوں فریقین نے اس اجلاس کے دوران شام، یمن، بحرین، عراق، یوکرائن اور لیبیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬