09 April 2017 - 15:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427389
فونت
حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم مجاهد و ابوالشهید آیت الله ہادی باریک بین کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی و باریک بین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم مجاهد و ابوالشهید آیت الله ہادی باریک بین کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حضرت آیت الله خامنه‌ای کے تعزیت کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

بہت ہی افسوس کے ساتھ عالم مجاهد و ابوالشهید مرحوم حجت‌الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ هادی باریک‌بین رضوان‌الله‌علیہ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ۔

انہوں نے فرمایا : عالم ربانی عرصہ قدیم سے انقلاب و نظام اسلامی کی خدمت میں اپنی قیمت زندگی گزاری اور قزوین اس انقلابی عالم دین کی نمایا فداکاری و قربانی کا شاہد رہا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم باریک بین کی صوبہ قزوین میں دینی اور مذہبی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا : مرحوم باریک بین نے اپنے اخلاق ، رفتار اور کردار کے ذریعہ نوجوانوں کی توجہ دین کی طرف مبذول کی ۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا : مرحوم باریک بین کے درخشاں خاطرات صوبہ قزوین کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سیّد علی خامنه‌ای

۲۰/ فروردین/ ۹۶، ۹ مارچ سن ۲۰۱۷ عیسوی

۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۷/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬